22 جون 2012 - 19:30

نیو یارک - اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) کے صدر اور چین کے مستقل نمایندے نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان جاری مذاکرات سے حتمی معاہدے کا امکان واضح ہے.

ابنا: سلامتی کونسل کے چیئرمین "کی باؤ ڈانگ" نے ارنا کے ساتھ خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات اختلافات حل کرنے کا واحد راستہ ہے. انہوں نے اس امکان کا اظہار کیا کہ بات چیت جاری رکھنے سے موجودہ صورتحال کا سفارتی حل تلاش کرنے میں مدد ملے گی. اس سے پہلے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تہران اور گروپ 1+5 کے درمیان ماسکو میں ہونے والے مذاکرات کا خیر مقدم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ بیجنگ ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے اہم اور تعمیراتی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے. اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان جوہری مذاکرات 19 جون کو دو دن جاری رہنے کے بعد ماسکو میں ختم ہوئے جن کا مقصد ایران کے ساتھ اختلافات کو بات چیت سے حل کرنا تھا. ان مذاکرات کو چار حصوں میں مکمل کیا گیا. مذاکرات کے دوسرے دن چین ، روس اور یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کی چیف کیتھرین اشٹن نے ایرانی حکام کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں........./169